اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،سلیم حیدر

0

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، تاہم اس کے لیے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کی علامت ہیں اور ان کے پاس ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور سفارتی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اقتدار میں آنے کے لیے عوامی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤثر مؤقف پیش کیا اور بین الاقوامی برادری میں ملک کی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

گورنر پنجاب کے مطابق پارٹی قیادت اور کارکنان پر اعتماد ہیں کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی باگ ڈور سونپنے کا فیصلہ کریں گے، جس سے پاکستان میں سیاسی استحکام اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.