وزیراعظم کی پاکستان بار کونسل انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بار کونسل کے حالیہ انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی واضح اکثریت حاصل کرنے پر احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو ممبرز پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء برادری کا انڈیپنڈنٹ گروپ پر اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وکلاء اپنے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے سنجیدہ اور ذمہ دار قیادت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف وکلاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں بلکہ وکلاء کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حقوق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔