اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رابطہ، خطے میں امن کے لیے مذاکرات پر زور
اسلام آباد۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام زیرِ التوا امور کے حل کے لیے جلد از جلد مسلسل مذاکرات اور روابط ناگزیر ہیں، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔