اسسٹنٹ کمشنر لاوہ نے ناراض پڑوسیوں میں صلح کرا دی
لاوہ: اسسٹنٹ کمشنر لاوہ، سعید احمد کی مداخلت سے علاقے کے دو ناراض پڑوسیوں میں صلح کروا دی گئی، جس پر اہلِ علاقہ نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ گزشتہ روز اے سی نے علاقے میں زیرِ تعمیر منصوبے کا اچانک معائنہ کیا، جہاں دو پڑوسی شدید تنازع کا شکار تھے۔
صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اے سی سعید احمد نے دونوں فریقین کو علیحدہ علیحدہ سنا اور حکمت و بردباری سے معاملے کو صلح کی جانب راغب کیا۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں دونوں پڑوسی صلح کر گئے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر رنجش دور کی۔
اہلِ کوٹگلہ نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ سعید احمد ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے علاقے میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔
اس موقع پر اے سی سعید احمد نے کہا:
"مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ معمولی رنجشیں دور کرنا اور لوگوں کو جوڑنا ہمارا اصل فرض ہے۔ اسلام ہمیں باہمی محبت، رواداری اور صلح صفائی کا درس دیتا ہے۔”
علاقے کے مکین اس اقدام کو ایک مثالی اور قابلِ تقلید عمل قرار دے رہے ہیں۔