چکوال میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح آج ہوگا
چکوال: ضلع چکوال میں جدید سفری سہولتوں کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح آج کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خصوصی شرکت کریں گے۔ الیکٹرک بسوں کا بیڑا لاری اڈہ چکوال پہنچ چکا ہے، جہاں ان کی آخری تکنیکی جانچ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ سروس کل 4 دسمبر 2025 سے عوام کے لیے باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں تین اہم اور مصروف ترین روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جہاں روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ سروس صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق ان بسوں میں جدید سہولیات شامل ہیں، جن میں:
ایئر کنڈیشنڈ کیبن
آرام دہ نشستیں
سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم
وہیل چیئر اسیس
موبائل چارجنگ پورٹس
لوکیشن ٹریکنگ سسٹم
ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کی ٹریفک، شور اور فضائی آلودگی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
مسافروں کے لیے کرایہ 20 روپے فی سواری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلوں میں مزید روٹس اور بسیں شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔