تلہ گنگ بار میں سجاد احمد گھاڑا ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
تلہ گنگ: تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن میں معروف قانون دان مرحوم سجاد احمد گھاڑا ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں بار کے سینئر اور جونیئر وکلاء، مرحوم کے صاحبزادے عمر سجاد گھاڑا ایڈووکیٹ اور بھتیجے خرم گھاڑا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت جنرل سیکرٹری تلہ گنگ بار سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔
ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار عامر محبوب نیازی ایڈووکیٹ، عامر نواز ایڈووکیٹ، محمد حسین ایڈووکیٹ، انیلہ ایڈووکیٹ، ملک طارق محمود ایڈووکیٹ، سجاد بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے مرحوم کی قانونی خدمات، بار کے لیے خدمات، فرض شناسی اور باوقار شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ سجاد احمد گھاڑا ایڈووکیٹ ایک اصول پسند، دیانت دار اور باکردار وکیل تھے، جنہوں نے ہمیشہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کو سامنے رکھا۔ ان کی شخصیت نئے قانون دانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
مرحوم کے صاحبزادے عمر سجاد گھاڑا ایڈووکیٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدِ محترم کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور انہی کی روایات کو برقرار رکھیں گے۔
آخر میں مرحوم سجاد احمد گھاڑا ایڈووکیٹ سمیت تلہ گنگ بار کے تمام مرحوم اراکین کے لیے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔