دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025 آج شروع ہوگا

0

اسلام آباد:انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد  کے زیرِ اہتمام دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025 آج (بدھ) سے شروع ہو رہا ہے ۔

افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ہوں گے

پہلا ورکنگ سیشن: سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات کلیدی خطاب کریں گے۔

دوسرا ورکنگ سیشن: سابق چیئرمین سینیٹ دفاعی کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت دیگر مقررین اظہارِ خیال کریں گے۔

تیسرا ورکنگ سیشن: سابق سفیر تہمینہ جنجوعہ کلیدی خطاب کریں گی۔

چوتھا ورکنگ سیشن: سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کلیدی خطاب کریں گے، جبکہ دیگر ماہرین بھی موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کریں گے۔

پانچواں ورکنگ سیشن: سابق وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر خان کا کلیدی خطاب ہوگا۔

کانکلیو کا اختتامی اجلاس سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت سے منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.