تلہ گنگ: پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب فروش گرفتار

0

تلہ گنگ: ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ سب انسپکٹر شاہد بلال اور اے ایس آئی شوکت ندیم نے ٹیم کے ہمراہ شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان چکوال پولیس کے مطابق ملزم طارق مسیح ولد برکت مسیح کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے مؤثر کارروائی پر متعلقہ افسران اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.