ڈی او چکوال کی جانب سے ایس ڈی پی او تلہ گنگ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
چکوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی جانب سے ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او چکوال نے بہترین پیشہ ورانہ خدمات پر یاسر مطلوب کیانی کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ڈی پی او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب میں پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اور یاسر مطلوب کیانی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔