تلہ گنگ: سٹی سٹاپ بولی کا انعقاد، ٹرانسپورٹرز کی بھرپور شرکت

0

تلہ گنگ :میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سٹی اسٹاپ کی فیسوں کے تعین کے لیے منعقدہ بولی شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کر لی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء اور چیف آفیسر میاں انیس نے بولی کے تمام مراحل کی براہ راست نگرانی کی، جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھرپور شمولیت کے ساتھ اعتماد کا اظہار کیا۔

انتظامیہ کے مطابق سٹی اسٹاپ کے لیے مقررہ فیسوں کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس میں بس کے لیے 50 روپے، ہائی ایس کے لیے 20 روپے اور سوزوکی گاڑی کے لیے 10 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ فیسیں شہری سہولیات میں بہتری، ٹریفک کے نظم و ضبط اور اسٹاپ کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سٹی اسٹاپ کے قواعد و ضوابط کی پابندی ہر صورت لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسٹاپ پر مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو باقاعدہ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ٹرانسپورٹرز نے بولی کے شفاف انعقاد پر انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.