وزیراعظم کا ہانگ کانگ آتشزدگی پر دکھ اور چین سے اظہارِ یکجہتی

0

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہانگ کانگ کی ایک بلند عمارت میں ہونے والی تباہ کن آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں چین کے صدر شی جن پنگ، چینی قوم اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام، حکومت اور خصوصاً ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطے کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.