سہہ ملکی کرکٹ سیریز: سری لنکا اور زمبابوے آج راولپنڈی میں مدمقابل

0

راولپنڈی: سہہ ملکی کرکٹ سیریز کے تحت سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گی۔

سہہ ملکی سیریز میں شامل دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا تاکہ آج کے میچ کے لیے اپنی فارم کو بہتر بنایا جا سکے۔

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ سیریز کا پانچواں مقابلہ ہوگا، جس پر شائقین کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.