اوگراکی گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

0

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بعض نیوز چینلز کی جانب سے گیس قیمتوں کے تعین سے متعلق غلط تاثر دینے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ منظور نہیں کیا گیا۔

اوگرا ترجمان کے مطابق 24 نومبر 2025 کو جاری کردہ مالی سال 2025-26 کی ریونیو ضروریات کی روشنی میں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن متعلقہ ضروریات کو پورا کر رہی ہے، اس لیے قیمتوں میں کسی ردوبدل کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق پھیلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں اور صارفین بھرپور اعتماد کے ساتھ موجودہ نرخوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.