ڈی پی او چکوال کی بہکڑی میں کھلی کچہری

0

چکوال: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے تھانہ صدر کے علاقے بہکڑی میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زراعت بلوچ، ایس ایچ او تھانہ صدر زاہد اقبال اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او چکوال نے سائلین کے مسائل بھرپور توجہ سے سنے اور کئی شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں پولیس کے اس وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری بلاخوف اپنے مسائل بیان کرے، پولیس ہر وقت عوامی خدمت اور ریلیف کے لیے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چکوال میں قیامِ امن، قانون کی بالا دستی اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ان مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر اقدامات جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.