سنسنی خیز مقابلہ،مصریال قلندرز چیمپیئن بن گئی

0

مصریال: سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصریال قلندرز چیمپیئن بن گئی

مصریال سپر لیگ کے دلچسپ اور ہائی وولٹیج فائنل میں مصریال قلندرز نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

فائنل میں کپتان طلعت طاہری نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم موقع پر نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔ باؤلنگ کے شعبے میں بھی طلعت طاہری اور احسن نمایاں رہے جنہوں نے صرف 83 رنز کے ہدف کا شاندار دفاع کیا اور مخالف ٹیم کے بڑے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مصریال قلندرز کی یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور بھرپور جذبے کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شہروز خان نے مقابلے کے بعد کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ٹائٹل جیتنے پر مصریال قلندرز کو مبارکباد، اور شائقین کی جانب سے ٹیم کی شاندار پرفارمنس کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.