تلہ گنگ بار الیکشن،پروفیشنل گروپ کی انتخابی مہم شروع
تلہ گنگ: تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے لیے پروفیشنل گروپ نے اپنی انتخابی مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ گروپ کی جانب سے صدارت کے امیدوار ملک غلام اکبر ایڈوکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے ملک خادم حسین ایڈوکیٹ میدان میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بار کے متعدد وکلاء ممبران—جن میں فیصل ممدوٹ علوی ایڈوکیٹ، ملک محسن علی ایڈوکیٹ، ملک محمد طاہر لڈّڑ، حافظ مجتبیٰ احمد، سید آصف مسعود شاہ، ملک ظہیر احمد صدقال، ذوالفقار یعقوب خان، ملک محمد عزیر دانش، محمد کامران طاہر، محمد عمران خوشحال گڑھ، ملک محمد الطاف ڈھوک مصاحب، حافظ محمد صفدر نواز اور ملک خلیل اختر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شامل ہیں—کی جانب سے پروفیشنل گروپ کے امیدواروں کے اعزاز میں چیمرز کے لان میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سینئر وکلاء خواجہ افتاب احمد ایڈوکیٹ، ملک الطاف نوشیری خیل ایڈوکیٹ، ملک ریاض موگلہ ایڈوکیٹ، کاظم شاہ ایڈوکیٹ، ملک سعد بن صفدر ایڈوکیٹ اور ملک شعیب ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر امیدوار برائے صدر ملک غلام اکبر، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ملک خادم حسین، فیصل ممدوٹ علوی ایڈوکیٹ، ملک ذوالفقار ایڈوکیٹ اور خواجہ افتاب احمد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے پروفیشنل گروپ میں شامل ہونے والے تمام ممبران کا خیر مقدم کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گروپ کے تمام ساتھی مضبوط اتحاد کے ساتھ انتخابی عمل میں شریک ہیں اور بار ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہیں گے۔
خواجہ افتاب احمد ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں یکجہتی، اتحاد اور باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب ساتھی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں سینئر ساتھیوں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر پروفیشنل گروپ کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔