چکوال،حادثات کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت فالو اَپ اجلاس،

0

چکوال: ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت حادثات کے جائزہ کمیٹی کا اہم فالو اَپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس، ایکسین ہائی ویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، میونسپل کمیٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

غیر قانونی کٹس اور یوٹرنز بند کرنے کا فیصلہ
مشترکہ ٹیموں کے سروے کی روشنی میں ضلع کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی یوٹرنز اور کٹس فوری طور پر بند کرنے کی منظوری دی گئی:

چکوال–مندرہ روڈ: 19 غیر قانونی کٹس اور یوٹرنز بند کیے جائیں گے۔

چکوال–سوہاوہ روڈ: 6 غیر قانونی کٹس و یوٹرنز بند ہوں گے۔

  غیر قانونی کٹس و یوٹرنز سیل کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو درج ذیل اقدامات ایک ہفتے میں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی 

تمام منظورشدہ یوٹرنز پر کیٹ آئیز اور نمایاں سائن بورڈز کی تنصیب ہو گی 

آبادی والے علاقوں اور تعلیمی اداروں کے قریب اسپیڈ بریکرز کی تعمیر۔ کی جائے گی 

پی ڈی خان، منارہ، چوآ سیدَن شاہ–تلہ گنگ اور نیلہ روڈ پر حفاظتی ریلنگ اور کنکریٹ بلاکس کی تنصیب۔ ہو گی 

حادثات کی روک تھام کے لیے رفلیکٹیو میررز اور دیگر حفاظتی آلات لگائے جائیں گے 

مرکزی میڈینز پر جھاڑیوں کی کٹائی کے لیے محکمہ جنگلات کو فوری اقدامات کی ہدایت۔ کی گئی ہے 

ڈی ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں بتایا کہ 15 چوک پر ٹریفک سگنلز غیر فعال ہونے اور درمیان میں موجود یادگار کے باعث ٹریفک جام اور حادثات بڑھ رہے ہیں۔ کمیٹی نے اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا کہ ٹریفک سگنلز فوری طور پر فعال کیے جائیں گے۔

ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی یادگار کو ہٹا دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.