چکوال منشیات کیس،ملزم کو 9 سال قید و جرمانے کی سزا
چکوال : ایڈیشنل سیشن جج چکوال جاوید اشرف نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم فخر شہزاد ولد نشان علی ساکن چک بھون کو 9 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چکوال میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد کی تھی۔ دوران ٹرائل پولیس نے مقدمے کی موثر انداز میں پیروی کی اور عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کیے۔ سرکاری وکیل نے بھی مکمل تیاری کے ساتھ مقدمہ لڑا اور ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ریکارڈ، گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو سخت سزا سنا دی۔