پاکستان اور کروشیا کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

برسلز: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  نے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر کروشیا کے وزیرِ خارجہ گورڈن ریڈمان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال، سیاسی و اقتصادی روابط کے فروغ اور پاکستان و کروشیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی فورمز پر باہمی رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کروشین وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.