شہباز شریف کا راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت، آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں معاشی ترقی، امن و استحکام اور عوامی بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت خطے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔