وزیراعظم کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی اور مسرت کا اظہارِ مسرت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچز اور مینجمنٹ، خاص طور پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی قابل فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی آئندہ بھی اسی جذبے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔