ون ڈے سیریز ،سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

0

اسلام آباد: سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔

سری لنکن اسکواڈ پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر ایونٹ میں حصہ لے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیکیورٹی، لاجسٹک اور گراؤنڈ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ تماشائی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں ہوں گی۔

ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کے پیش نظر اس سیریز کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شائقین امید کر رہے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.