نواز شریف نے پانچ سال بعد عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
مکہ المکرمہ : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پانچ سال بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی
مسلم لیگ ن کے قائد اور ان کی صاحبزادی اور خاندان کے دیگر افراد کو سعودی شاہی خاندان کی جانب سے رمضان کے آخری عشرے میں شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی
نواز شریف لندن سے جبکہ مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد پاکستان سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے
نواز شریف، مریم نواز اور ان کے اہل خانہ نے شاہی پروٹوکول کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔