ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا معرکہ آج ہو گا

0

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیموں نے آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا ،پریکٹس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان جبکہ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، چاڈ بوز، مارک چیپ مین، ڈین کلیور، میٹ ہنری، بین لِسٹر، ایڈم ملنے، کول میکونچی، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچن رویندرا، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹِکنر اور ول ینگ شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.