تلہ گنگ: آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل، حافظ الیون نے میدان مار لیا

0

تلہ گنگ : تلہ گنگ میں دوسرے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ 2025 کا فائنل میچ ہائی اسکول نمبر 1 کے میدان میں شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ٹیموں نے شرکت کی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین تھے، جبکہ ڈی ایس پی تلہ گنگ یاسر مطلوب کیانی، ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد اور دیگر پولیس افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں حافظ الیون اور خان فٹبال کلب کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ سنسنی خیز کھیل کے بعد حافظ الیون نے فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

میچ کے اختتام پر ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ جوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور نظم و ضبط کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے منتظمین اور کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.