امریکی دباؤ،بھارتی آئل ریفائنریاں روس سے تیل کی درآمد کم کرنے پر تیار
ممبئی: بھارتی آئل ریفائنریاں امریکی دباؤ پر روس سے تیل کی درآمد کم کرنے پر تیار ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔
ادھر بھارت کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو مستحکم بنانا اور بس یہی سپلائی برقرار رکھنا ہے۔
واضع رہے کہ بھارت اور چین روس سے خام تیل درآمد کرنے والے دو بڑے خریدار ملک ہیں لیکن بھارت کو تیل خریداری روکنے کے لئے امریکی صدر کی طرف سے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔