امریکہ دوسرے ممالک پر یکطرفہ اقتصادی دباؤ ڈال رہا ہے،چین

0

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی اس کی خریداری مکمل طور پر قانونی اور جائز ہے۔امریکہ دوسرے ممالک پر یکطرفہ اقتصادی دباؤ ڈال رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اپنے دوست ممالک کے ساتھ قانونی تجارتی اور توانائی تعاون کو معمول کا حصہ سمجھتا ہے جن میں روس بھی شامل ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر چین کے مفادات کو نقصان پہنچا تو چین بھرپور جوابی اقدامات کرے گا اور اپنی خود مختاری کا دفاع کرے گا۔

واضح رہے کہ چین کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ماسکو سے ایندھن خریدنا بند کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.