پرائیویٹ حج اسکیم کی رجسٹریشن میں 22 اکتوبر تک توسیع

0

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے اب تک 55 ہزار 500 عازمینِ حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے، تاہم ساڑھے چار ہزار نشستیں ابھی خالی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کوٹہ مکمل کرنے کے لیے رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ جو افراد پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج ادا کرنا چاہتے ہیں وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی بکنگ یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.