مذہبی جماعت کا احتجاج،موٹروےبند، مسافر رل گئے
تلہ گنگ : راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کی وجہ سے جڑواں شہروں میں آنے والے مسافر رل گئے۔
تلہ گنگ ،چکوال اور دیگر نواحی علاقوں سے راولپنڈی/اسلام آباد جانے والی مسافر ٹرانسپورٹ جمعہ کو بند رہی۔
موٹروے اور دیگر شاہراہیں مختلف جگہوں سے بند ہونے کی وجہ سے بس ساڈے اور ویگن سٹینڈز خالی پڑے رہےجس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کلرکہار،بلکسر اور نیلہ موٹر وے انٹر چینج سے موٹروے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام اباد اور راولپنڈی کے داخلی راستوں کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور جگہ جگہ کنٹینرز لگا دیے گئے جس کی وجہ سے دن بھر لوگوں کو امد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔