وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو نوبل امن انعام مل گیا
اوسلو:ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں رواں سال کے نوبل امن انعام کا اعلان کر دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انعام حاصل کرنے کا ا خواب پورا نہ ہوا، اعزاز وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو عطا کیا گیا۔
نوبل کمیٹی کے مطابق ماریا کورینا مچاڈو نے وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ 2011 سے 2014 تک وینزویلا کی پارلیمنٹ کی رکن رہیں۔
واضح رہے کہ اس سال نوبل امن انعام کے لیے 338 امیدوار نامزد کیے گئے، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل تھیں۔