دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
وزیراعظم نے اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے خلاف جمال مایہ میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے
30 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے.
سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف ہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر افسر و جوان جو وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرتا ہے، مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہے،دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.