قتل،راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

0

تلہ گنگ:قتل ،راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس کو کو اطلاع ملی کہ تین مسلح افراد کوٹسارنگ گاؤں کی طرف آ رہے ہیں جو کسی بڑے حادثے کے مرتکب ہو سکتے ہیں ۔

سی سی ڈی پولیس بنک روڈ رحمان آ باد نزد کوٹسارنگ پہنچی تو مسلح اشخاص نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی جو سی سی ڈی ٹیم نے مناسب حکمت عملی / کور اختیار کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا اور فائرنگ کا سلسلہ تھمنے پر ملزمان کا تعاقب کیا تو تھوڑے فاصلے پر ایک شخص شدید زخمی حالت میں پایا جس نے اپنی شناخت غلام شبیر ولد شیر خان ساکن کوٹ قاضی تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کرائی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مذکورہ قتل ،راہزنی، اسلحہ ناجائز کےمتعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مقدمہ نمبر438/25 بجرم 302 ت پ تھانہ صدر تلہ گنگ میں مجرم اشتھاری بھی ہے جس سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ۔ جسکی قانونی کارروائی جاری ہے۔

سی سی ڈی پولیس نے علا قہ بھر میں ناکہ بندی کر کے مفرور ساتھی ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.