عمران خان جس سیٹ سے حکم کریں گے الیکشن لڑوں گا ، آفتاب اکبر
چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار آفتاب اکبر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی قیادت کے حکم پر پی پی 21اور پی پی 23 دونوں حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں،جس حلقہ سے بھی چیئرمین عمران خان حکم دیں گے اسی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے،سردار آفتاب اکبر اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ قیادت جس کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دے گی ہم پوری طاقت کے ساتھ جماعت کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی حمایت کریں گے،سردار آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی حلقہ سے کوئی امیدوار فائنل نہیں ہوا،چئیرمین عمران خان جس امیدوار کو جس حلقہ سے بہتر سمجھیں گے ،انتخابات میں حصہ لینے کا حکم دیں گے ۔وہ جس سیٹ سے مجھے حکم کریں گے الیکشن لڑوں گا۔