سرکاری ملازمین کے لئے خوشی کی خبر آ گئی

0

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لئے خوشی کی خبر آ گئی ،عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ مل جائے گی

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلےاس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.