قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 21 مارچ تک جاری رہے گا
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 21 مارچ تک جاری رہے گا
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا
اجلاس میں قومی اسمبلی کے14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر غور کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21 مارچ بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
قومی اسمبلی کے 14 اجلاس میں صدر کے خطاب پر بحث کے علاؤہ وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی اور ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا، سید امین الحق، سید حفیظ الدین، پولین، زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، نور عالم خان، گل اصغر خان نے شرکت کی ۔