وزیراعظم کا جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےلئے دانش یونیورسٹی کےقیام کا اعلان

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طلبہ و طالبات کو بہترین اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےلئے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی کےقیام کا اعلان کیابہے اور کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی،بدترین بددیانتی سے 190 ملین پائونڈ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ایسے اکائونٹ میں جمع کرادیئے گئے تھے جس کا ملکی خزانے سے کوئی تعلق نہیں تھا،یہ رقم دانش یونیورسٹی پر خرچ کی جائے گی،دانش یونیورسٹی سے ہونہار طلبا کو بہترین تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔

دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اوراپلائیڈ سائنسز کا ادارہ قائم کیا جائے گا جس کا نام دانش یونیورسٹی ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسی یونیورسٹی بنائیں جو دنیا میں اپنا نام پیدا کرے اور ہمارے طلبہ و طالبات کو علم کے حصول کےلئے بہترین ادارہ مل سکے، ا س یونیورسٹی میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت ، تحقیق و ترقی کے سینٹرز بنیں گے اور باقاعدہ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، اندرون ملک اور دنیا بھر سےبہترین سکالرز اور ماہرین کو یونیورسٹی میں تعلیمی خدمات کی فراہمی کےلئے مدعو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا، دانش یونیورسٹی سے ہونہار طلبا کو بہترین تعلیمی مواقع میسر آئیں گے اور اپنی محنت ، قابلیت اور ذہانت کے بل بوتے پروہ آگے جاسکیں گے،پاکستان میں اس طرز کا ادارہ پہلے موجود نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، بدترین بددیانتی سے 190 ملین پائونڈ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ایسے اکائونٹ میں جمع کرادیئے گئے تھے جس کا ملکی خزانے سے کوئی تعلق نہیں تھا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ یہ رقم حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہے اور حکومت اس رقم کوعوامی بھلائی کے لئے جس طرح چاہئے خرچ کرسکتی ہے،یہ رقم دانش یونیورسٹی پر خرچ کی جائے گی، اس معاملے میں تعاون کرنے والے تمام وزرا اور دیگرمتعلقہ محکموں اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، منصوبے کی بروقت تکمیل کےلئے پوری توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.