پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10مارچ کو ہو گا

0

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10مارچ کو ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل کو صبح 11.30 بجے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.