وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
انہیں جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔