کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کو قلمبندان تفویض
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزراء ، وزراء مملکت ، مشیروں اور معاونین کو وزارتوں کے قلمبندان سونپ دیئے ، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور ، علی پرویز ملک پیٹرولیم ،خالد مگسی سائنس و ٹیکنالوجی ،شیزہ خواجہ فاطمہ آئی ٹی کی وزیر ہونگی ۔
کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو وزارت پیٹرولیم ، حنیف عباسی کووزارت ریلوے ،خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو میری ٹائم افیئرز، رضا حیات کو وزارت دفاعی پیداوار اور شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ، سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی ، رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ، اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔مختار احمد ملک کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔ ملک رشیداحمد خان وزیر مملکت برائےنیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز یونٹ جبکہ عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کیا گیا ہے۔ بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے، کیسو مل کھئیل داس کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی مقرر جبکہ محمد عون ثقلین کو وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔سید توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس جبکہ محمد علی کو مشیر برائے نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ہارون اختر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ حذیفہ رحمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ اینڈ کلچر، مبارک زیب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ہوں گے۔