بھارت سے شکست، پاکستانی شائقین کے دل پھر ٹوٹ گئے

0

دبئی: چیمپیئنزٹرافی میں بھارت کے ساتھ یکطرفہ میچ میں شکست کے بعد لاکھوں پاکستانی شائقین کے دل پھر ٹوٹ گئے۔

پاکستانی بالرز 242 رنز کا دفاع نہ کر سکے، محمد رضوان اور سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹر ٹیم کو سہارا نہ دے سکا۔

بیٹنگ اور بالنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی ، خوش دل شاہ اور سعود شکیل نے اہم کیچز چھوڑ کر میچ میں کم بیک کے مواقع گنوا دیئے ۔

بھارت کی جارحانہ بیٹنگ دیکھنے میں آئی ،گرین شرٹس کی سست بیٹنگ، بے اثر بولنگ اور ناکارہ فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان اس اہم میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکا۔
بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان نے غلطیوں سے سبق نہ سیکھ پانے کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹاس جیتا مگر اس سے کوئی فائدہ نہ اٹھا پائے، ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنانا چاہتے تھے، ہماری شاٹ سلیکشن بری رہی اور وکٹیں گنوا دیں جس کی وجہ سے ہم 240 رنز تک محدود رہے اور بھارتی ٹیم کو ایک بڑا ہدف نہ دے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.