پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، بلاول بھٹو زرداری

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے لیے قائمہ کمیٹی میں اپنی ترامیم اور اپنی تجاویز پیش کی تھیں دیگر جماعتوں کے پاس بھی یہ موقع موجود ہے کہ وہ اگر بہتر قانون سازی کرنا چاہتی ہیں تو مزید ترامیم لا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے میرے دعوت نامے کے حوالے سے میڈیا بہتر بتا سکتا ہے، میں کچھ نہیں کہوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اپنی خارجہ پالیسی ہے،میزائل پروگرام کسی صورت رول بیک نہیں ہونے دیا جائے گا۔میں امریکہ کا دورہ کروں گا لیکن یہ میرا دورہ نجی نوعیت کا ہوگا کیونکہ میرے پاس نہ تو کوئی حکومتی عہدہ ہے اور نہ ہی میں اس وقت حکومت کا حصہ ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.