پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مچھلی منڈی بنا رہا
اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مچھلی منڈی بنا رہا۔
جمعہ کو مشترکہ اجلاس شروع ہو تے ہی پی ٹی آئی ارکان نے ایوان سر پر اُٹھا لیا اور ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا، شدید ہلڑ بازی کی وجہ سے کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی ،سپیکر بار بار ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے لیکن ان کی کسی نے ایک نہ سنی اور پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس کے اختتام تک اپنا احتجاج جاری رکھا۔
پی ٹی آئی ارکان نامنظور نامنظور نئی قانون سازی نا منظو ر کے نعرے لگاتے رہے۔