رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی نموکی شرح 3 فیصد رہنے کاامکان
اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی نموکی شرح 3 فیصد اورآئندہ سال کے دوران 4فیصد تک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے عالمگیرنموکے حوالہ سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے،آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سال2025 میں پاکستان میں جی ڈی پی نموکی شرح 3 فیصداورسال 2026میں 4فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025میں عالمگیرجی ڈی پی نموکی شرح 3.3فیصد اورآئندہ سال کے دوران بھی 3.3فیصدتک رہنے کاامکان ہے۔