نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے پہلی پرواز کراچی سے روانہ
اسلام آباد :نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہو گئی – پی آئی اے کی پہلی پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی،
جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا-
ترجمان نے کہا کہ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف کریں گے ، افتتاحی پرواز کو کینن کے ذریعے سلامی دی جائے گی ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ، پی آئی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپریشنلائزیشن کے تاریخی موقع کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں –