ڈی چوک تک جو بھی آئےگا واپس گھر نہیں جائے گا،محسن نقوی

0

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی چوک تک جو بھی آئےگا واپس گھر نہیں جائے گا، پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے،
رات گئے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور اجتجاج کے حوالے سے بات کی ان کے جواب کے منتظر ہیں ڈی چوک تک جو بھی آئے گا وہ گرفتار ہوگا،پچھلی مرتبہ بھی وہ لاشیں لیکر جانا چاہتے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پانچ منٹ رینجنرز فائرنگ کریں تو وہ ایک بندہ نظر نہیں آئے گا لیکن ہم نے اپنے لوگوں کو بچانا تھا،اجتجاج کے دوران تشدد کے دوران 8 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے،بیرسٹر گوہر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں ہیں ،پی ٹی آئی کے اپنے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اجتجاج میں شہید ہونے اور مالی نقصانات کے ذمہ دار اجتجاج کی کال دینے والے ہیں ،تمام صوبائی آئی جیز کو بھی بتا دیا ہے۔پرامن اجتجاج اگر پی ٹی آئی نے کرنی ہے تو وہ باقاعدہ درخواست دیں انھیں جگہ فراہم کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.