پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں ہرا دیا

0

بلائیوو: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں ہرا دیا اور زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں بآسانی حاصل کر لیا۔

صائم ایوب کی شاندار سنچری میں تین چھکے اور 17 چوکے شامل تھے تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
صائم ایوب نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی ٹیم 33 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،زمبابوے کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے۔
پاکستان کے ابرار احمد نے 4اور سلمان علی آغا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.