پی ٹی آئی احتجاج،راولپنڈی,اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے مکمل سیل

0

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سےراولپنڈی,اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل ہو گئے ہیں.
اسلام آباد میں فیض آباد ، زیرو پوائنٹ اور کھنہ پل کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں مری روڈ مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دئے گئے ہیں، موٹر ویز ،مری گلیات روڈ، مری ایکسپریس وے، ہزارہ ایکسپریس وے پنجاب سے ملنے والی شاہراہِیں بھی بند ہیں ۔
جڑواں شہروں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد پولیس کار تعینات کئےگئے ہیں، مختلف علاقوں میں قیدی بسیں بھی پہنچا دی گئی ہیں.

رات بھر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا،جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں خلل سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
راولپنڈی ،اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل ہے، راستوں اور بس اڈوں کی بندش سے شہریوں کو شریک مشکلات کا سامنا ہےبس اڈوں کی بندش سے مسافر رل گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.