جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد:جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ان سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سروسز چیفس، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وزراء، سپریم کورٹ کے ججز، ہائی کورٹس، سابق چیف جسٹسز اور دیگر نے شرکت کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا تھا اور اس حوالے سے سمری بعد میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور 30ویں چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔

23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہونے والے جسٹس یحییٰ 1990 میں ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ اور 2004 میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہوئے، انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.