چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

0

اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر ایک بجے طلب کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کے اجلاس بھی طلب کر لئے گئے ۔

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کو عمل درآمد رپورٹس سمیت 7 نومبر کو بلا لیا گیا ،اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔

چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی طلب کر لیا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کوہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.