ٹی 20 ورلڈ کپ,پاکستان اور بھارت کےدرمیان آج بڑا ٹاکرا
نیویارک:ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے ۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے کامیابی کی، ایک میچ ٹائی رہا۔
ٹیم ذرائع کے مطابق امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے7 بجے شروع ہوگا۔